مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق، غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہے، اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی فوج پر گھمنڈ ہے کہ وہ ہمیں ختم کردے گا لیکن فلسطین کے عوام اسرائیل کی بدترین جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، میرا دل ہزاروں معصوم بچوں کے قتل عام پر بے حد افسردہ ہے لیکن اس سے زیادہ افسوس عالمی برادری کی بے حسی پر ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیلی کی افواج کو جنگی جرائم کی عدالت میں لایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض افواج نے غزہ میں 40,000 سے زیادہ لوگوں کو شہید اور زخمی کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام قابض افواج اور دہشت گرد آباد کاروں کے دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہیں۔
آپ کا تبصرہ